۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
فیروزنیا سفیر ایران در لبنان

حوزہ / لبنان میں ایرانی  سفیر محمد جلال فیروز نیا اور ایرانی ثقافتی امور کے مشیر عباس خامہ یار نے ماہان مسافر بردار طیارے پر امریکی لڑاکا جیٹ طیاروں کے حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مسافروں سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،  لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد جلال فیروزنیا نے لبنان میں ایرانی ثقافتی امور کے مشیر عباس خامہ یار کے ہمراہ بیروت کے جنوبی نواحی علاقے میں واقع رسول الاعظم اسپتال میں ماہان مسافر بردار طیارے پر امریکی لڑاکا جیٹ طیاروں کے حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مسافروں سے ملاقات کی۔

فیروزنیا نے امریکی لڑاکا طیاروں کو خطے میں امریکہ کے ذریعے کی جانے والی دہشت گردی اور مجرمانہ فعل کی واضح مثال قرار دے دی. 

لبنان میں ایرانی سفیر نے مزید بتایا کہ ایران امریکی فضائی حملوں کی مذمت کے لئے تمام ضروری قانونی کارروائی کرے گا ،  اس مسئلے کو اقوام متحدہ ، بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اور متعلقہ عدالتوں میں اٹھاتے ہوئے کارروائی کا بھر پور مطالبہ کرے گا اور خاص طور پر زخمی ہونے والے مسافروں پر  توجہ دی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .